الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا 

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا 

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن  آف پاکستان  کی جانب سے   اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا ۔ 

اس حوالے سے الیکشن کمیشن  نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 29ستمبر کو ہوگی، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 20اگست تک جمع کرائی جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگیاں جمع کروانے کے لیے چار روز دیے گئے ہیں، امیدواروں کی لسٹ 21 اگست کو شائع کی جائے گی، کاغذات نامزدیوں کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک کی جائے گی جبکہ  ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 26 سے 29 اگست تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  ایپلٹ ٹریبونلز تین ستمبر تک اپیلوں پر فیصلہ ہی کریں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست چار ستمبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News