الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو بلدیاتی انتخابات سے قبل دورہ پشاور سے روک دیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے پاکستان کارڈ انشی ایٹو کی لانچنگ کیلئے آج پشاور کا دورہ کرنا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور گورنرز انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ سکیم کے لئے متعلقہ حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو یاد دہانی نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233 اور 234 کے تحت کارروائی کر سکتا ہے۔

Watch Live Public News