اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کردی ہے۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست کر دی ۔ پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے. ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کر دی ، پاکستان کی طرف سے درخواست توانائی کی خرایداری اور بجٹ سپورٹ کے لیے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کے طور پر قرض کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دیگر پیمنٹ پر مزید 1.2 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور یوریا کھاد بھی لی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر سپورٹ کی درخواست سعودی سفیر کے ذریعے کی گئی ہے۔