لاہور: کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری

لاہور: کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت میں ہونے والی توانائی مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے کہ جس میں لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ناروے کی کمپنی کی جانب سے روزانہ ساڑھے 1250 ٹن سالڈ ویسٹ سے 55 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے. اجلاس میں نارویجن کمپنی کے نمائندے کارل فریڈرک نے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔اجلاس کو اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور میں 40 ملین ٹن سالڈ ویسٹ موجود ہے، روزانہ 5ہزار ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہو رہا ہے کہ جس سے وافر مقدار میں بجلی کو پیدا کیا جاسکتا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نارویجن کمپنی ابتدائی طور پر 250 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی، سالڈ ویسٹ سے حاصل کردہ انرجی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتوں کو دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نارویجن کمپنی کو یقین دلایا کہ لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں قواعد کے مطابق پوری معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، رکاوٹ حائل نہیں آنے دیں گے، ناروے، جرمنی اور دیگر ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی معاونت کو تیار ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔