فرینکفرٹ (پبلک نیوز) 60 ملین ڈالر مالیت کے بٹ کوائن(Bitcoin)رکھنے والا جعلساز گرفتار، پولیس کو پاسورڈ بتانے سے انکار، جرمن پراسیکیوٹر نے ملزم سے 50 ملین یوروز (60 ملین ڈالر) مالیت کے بٹ کوائن قبضے میں لے لیے۔
انٹرنیشنل خبر رسان ادارے کے مطابق جرمنی میں 60 ملین ڈالرز کی مالیت کے بٹ کوائن رکھنے والا ملزم دھر لیا گیا ہے۔ پولیس اہکار کے مطابق کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن کے لیے درکار خفیہ پاسورڈ ملزم کی جانب سے نہیں دیا گیا۔
پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم کے والٹ میں 1700 سے زائد بٹ کوائن کی موجودگی اس امر کی شہادت ہے کہ ملزم ایک بڑا جعل ساز ہے جو پولیس کی ہر ممکن کوشش کے باوجود پاسورڈ نہیں دے رہا۔ ڈیجیٹل والٹ میں موجود بٹ کوائنز کو محفوظ رکھنے کے لیے انکرپشن کا سہارا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جرمن عدالت کی جانب سے ملزم کو دو سال سے زائد کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔