پیٹرول کا مصنوعی بحران:اوگرا کا فوری کارروائی کیلئےچیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ

پیٹرول کا مصنوعی بحران:اوگرا کا فوری کارروائی کیلئےچیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ
اسلام آباد: اوگرا نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کاروائی کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں پیٹرول ڈیزل کا مصنوعی بحران ہے، اس حوالے سے اوگرا نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کاروائی کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ اوگرا نے مراسلے میں کہا ہے کہ مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کی فہرست فراہم کر دی، مصنوعی بحران میں مارکیٹ انٹیلیجنس کے ذریعے فہرستیں مرتب کی گئیں ہیں ۔ اوگرا نے پنجاب میں واقع غیر قانونی اسٹوریج، گوداموں پر چھاپوں کی ہدایت کر دی ہے ، اس کے علاوہ صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اوگرا نےاسٹوریجز کو چیک کرنے کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔