کراچی،پولنگ عملےسےانتخابی سامان لوٹ لیاگیا

کراچی،پولنگ عملےسےانتخابی سامان لوٹ لیاگیا
سورس: publicnews

ویب ڈسک: کراچی میں پولنگ اسٹیشن کےاندرسےپریذائیڈنگ افسرکےساتھ واردات ہوئی ہے، ملزمان انتخابی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےملیرسعودآباد میں این اے232کے پولنگ اسٹیشن کےاندرمبینہ لوٹ مارکاواقعہ پیش آیا ہے، پریذائیڈنگ افسرکولوٹ لیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افرادپولنگ کاسامان لےگئے ہیں ،پریذائیڈنگ افسرعملےکےساتھ سکول میں داخل ہواتومسلح افرادآگئے،جنہوں نےاسلحےکےزورپرسکول میں واردات کےدوران تین بکس اورقیمتی سامان لوٹ لیا ہے۔

پولیس کےمطابق واقعہ این اے232کےاندرپاکستان پبلک سکول میں پیش آیاہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے لیے میدان سج گیا۔ کون حکومت میں آئےگا؟ پاکستان آج فیصلہ سنائےگا۔

قومی اسمبلی کے دوسو پینسٹھ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو نوے حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آٹھ سو پچپن حلقوں میں پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

Watch Live Public News