(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔انہوں نے پیغام میں کہا کہ باہر آئیں اور اپنا حق استعمال کریں ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ سے رائے مانگی ہے۔ اس لیے یہ آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔ آج پاکستان کو آپ کی رائے کی اتنی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔
The Islamic Republic of Pakistan has asked for your personal advice through your vote to elect representatives to the National & Provincial Assemblies. It is therefore your Islamic, constitutional and civic responsibility. We as a family reached our polling station, stood in… pic.twitter.com/ngPnj5jaxv
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 8, 2024
صدر مملکت نے بتایا کہ میں بمعہ اہل و عیال اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچا، لائن میں کھڑے ہو کر ووٹ دیا ۔انہوں نے سب سے درخواست کی کہ باہر آئیں اور اپنا حق استعمال کریں۔