ویب ڈسک:سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 128 لاہور سے ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز نے این اے 128 لاہور سے ووٹ کاسٹ کر دیا ، آئی پی پی رہنما اور حلقے کے امید وار اون چوہدری نے دونوں رہنماوں کا استقبال کیا۔
ملک بھر میں صبح 8 بجے سےپولنگ شروع ہوگی ہے ۔ پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتائج نشر کرنے پر پابندی عائد ہے۔ ریٹرننگ افسران مکمل غیر حتمی رزلٹ جاری کریں گے۔
دوسری جانب آج ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن، تحریک استحکام پاکستان اور تحریک نصاف کے متعدد سنئیر رہنما اپنی اپنی جماعت کو ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ووٹ نہ ڈال پانے والوں میں سابق وزیر اعظم، سابق وزیر اعلیٰ، سابق گورنر اور متعدد سابق صوبائی وزراء شامل ہیں۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹک کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ایسی حکومت آئے جومحبت اور خیر سگالی کے جذبات کے پھول نچھاور کرے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کے جو بیج بوئے ہیں آج ان کے خاتمے کا دن ہے۔سیکیورٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات ہیں ۔