(ویب ڈیسک ) سلمان شہباز کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ پاکستان کے لیے بہتری ہوگی، امید ہے الیکشن کے نتیجے میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کے لیے بہتری ہوگی، امید ہے الیکشن کے نتیجے میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔
سلمان شہباز نے کہا کہ 2024 کے الیکشن پاکستان کے لیے ٹرننگ پوائٹ ہے، تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر معاشی مسائل کو حل کریں،سیاسی اور قومی سلامتی کے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مل بیٹھ کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا، سیاسی استحکام جب تک نہیں ہوگا تب تک معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔؎