(ویب ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آر او نے رات دو بجے تک نتیجہ جاری کرنا ہے، نتائج رات دو بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فون نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں، جب ممکن ہوگا انٹرنیٹ سروس بحال دی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام کو حتمی پولنگ سکیم جاری ہوتے ہی اپنا ووٹ چیک کرلینا چاہیے تھا۔الیکشن کمیشن نے بے بسی کا اظہار نہیں کیا، الیکشن کمیشن پہلے کی طرح مضبوط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر موبائل سروس بند ہوتی ہے تو بحال کے احکامات دینا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے رات دو بجے تک نتیجہ جاری کرنا ہے، نتائج رات دو بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں۔