وزیر اعلی پنجاب نے فلور ملز کیلئے گندم کا سرکاری کوٹہ ڈبل کردیا

وزیر اعلی پنجاب نے فلور ملز کیلئے گندم کا سرکاری کوٹہ ڈبل کردیا
لاہور: وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے فلور ملز کیلئے گندم کا سرکاری کوٹہ ڈبل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گندم اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے فلور ملز کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کر دیا، سرکاری آٹے کی فروخت کے مقامات کو بھی دگنا کر دیا۔ گندم و آٹا کے بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ صوبے بھر میں روز 10کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔پیر سے فلور ملز کو ان کے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ آٹے پر ٹارگٹڈ سبسڈی حاصل کرنے کے لئے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے احساس پروگرام میں شمولیت کی جا سکتی ہے ،صوبائی و ضلعی سطح پر عوام کو مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔