ویب ڈیسک: فیصل چودھری ایڈووکیٹ نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کسٹڈی پولیس کے پاس ہے،جیل انتظامیہ معاملہ پر تعاون کو تیار نہیں، تفتیشی آفیسر غائب ہو گیا ہے، ہم بہت زیادہ فکر مند ہیں کہ کیا دوبارہ انکے ساتھ وہی سلوک تو نہیں ہو رہا،مجھے اس جسمانی ریمانڈ کی قانونی طور پر سمجھ نہیں آئی کہ کیوں دیا گیا؟۔
تفصیلات کے مطابق فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ نے ایک نوٹی فکیشن دکھایاجسکے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کسٹڈی پولیس کے پاس ہے،مقدمہ کے تفتیشی آفسر راشد کیانی سے رابطہ کیا وہ ملاقات سے کترا رہے ہیں،ملزم کا آئینی حق ہے وہ اپنے وکلاء سے مل سکتا ہے،ملزم نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف ہائیکورٹ میں نگرانی بھی دائر کرنی ہے۔
فیصل چودھری نے کہا کہ جیل انتظامیہ اور پولیس معاملہ ایک دوسرے پر پھینک کر پنگ پونگ کھیل رہے ہیں،جیل انتظامیہ معاملہ پر تعاون کو تیار نہیں، تفتیشی آفیسر غائب ہو گیا ہے،ہم ملاقات نہ کرانے کے معاملہ پر صبح ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے،پہلے بھی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے غیر انسانی سلوک کیا گیا،26نومبر کو بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بتایا کہ 36گھنٹوں سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
فیصل چودھری نے کہا کہ ہم بہت زیادہ فکر مند ہیں کہ کیا دوبارہ انکے ساتھ وہی سلوک تو نہیں ہو رہا،اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ دوبارہ غیر انسانی سلوک کیا گیا تو پنجاب حکومت اور پولیس ذمہ دارہوگی کیونکہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی مجھے یقین ہے کہ ان سے غیر مناسب سلوک کیا جا رہا ہے،بہتر ہے ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کروا دی جائے تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ ان سے کیسا سلوک کی جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مقدمات بارے رائے لینی ہے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھا جا سکے،جب کوئی بڑاواقعہ ہوتا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان پر 200 مقدمات میں ایماء کا الزام ہے،ریمانڈ میں پولیس نے تفتیش کرنا ہوتی ہے،کسی کو قید تنہائی میں تو نہیں پھینکنا جاسکتا،مجھے اس جسمانی ریمانڈ کی قانونی طور پر سمجھ نہیں آئی کہ کیوں دیا گیا؟۔
فیصل چودھری نے کہا کہ ملک میں روزانہ ایک نیا طریقہ واردات ایشو کیا جا رہا ہے،موجودہ حکمران خبردار رہیں یہی طریقہ واردات انکے خلاف بھی استعمال ہوں گے،کسی کو بھی موقع ملا تو یہ اسی طرح ٹریٹ ہو گا اور انکی چیخیں آسمان تک سنائی دیں گی،بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کا سب سے مقبول لیڈر اورسب بڑی پارٹی کا سربراہ ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لوگوں کے ساتھ جلیانوالہ باغ کی طرح فائر مارے گئے،جیل میں بیٹھے شخص سے اتنا خوف ہے کہ اس تک وکلاء فیملی کو ایکسیس نہیں دی جا رہی،ہم آئین اور قانون کے مطابق ہر قدم لیں گے۔