بلوچستان کےاہم سیاسی رہنماؤں نےپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی

بلوچستان کےاہم سیاسی رہنماؤں نےپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، عام آدمی کے حقوق کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، سابق صوبائی وزراء نوابزادہ گزین مری اور طاہر محمود نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو مبارک باد دی گئی۔اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان اور پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کےلئے حقیقی جدوجہد کی ہے، عام آدمی کے حقوق کےلئے اپنی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔