نادرا سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیوں ہوئے؟

نادرا سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیوں ہوئے؟
کراچی ( پبلک نیوز) نادرا سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیوں ہوئے؟ اندرونی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ایف آئی اے نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر نادرا میں بڑے پیمانے پر جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث سرکاری فسران پر گروہ کو بے نقاب کیا۔ ایسی ہی ایک کارروائی میں نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر افروز اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق اور ایجنٹ گرفتار ہوئے۔ نادرا کے افسران بھاری رقم لے کر افغان کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں، ملک کے خلاف کام کرنے والی کالعدم قوم پرست جماعتوں کے کارندوں اور مختلف ممالک کے ایجنٹوں کو بھی قومی شناختی کارڈ جعلی دستاویزات پر بنا کر جاری کر دیا کرتے تھے۔ فارنزک تحقیقات میں سامنے آیا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی کارروائی میں ایسے ہی عناصر ملوث نکلے جنہوں نے جعلی شناختی کارڈ بنا رکھے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سندھ میں ساٹھ فیصد نادرا کا عملہ کرپٹ ہے، جن کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔