ٹریجڈی کنگ یوسف خان سے دلیپ کمار کیسے بنے؟

ٹریجڈی کنگ یوسف خان سے دلیپ کمار کیسے بنے؟
ویب ڈیسک: ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار گزشتہ روز اس دنیا سے چلے گئے۔ ٹریجڈی کنگ کا اصل نام یوسف خان تھا مگر فلم انڈسٹری میں دلیپ کمار کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان کا یہ نام کیسے پڑا، کس نے رکھا اور کس کے کہنے پر انھوں نے یہ نام قبول کیا؟ ان سب سوالوں کے جواب ان کی کتاب ’سبسٹنس اینڈ دی شیڈو‘ میں موجود ہیں۔ یہ کتاب 2014 میں شائع ہوئی جس میں وہ لکھتے ہیں کہ مجھے نام بدلنے کی صلاح سب سے پہلے دیویکا رانی نے دی۔ دیویکا رانی اس کے وقت کامیاب ترین سٹوڈیو بمبے ٹاکیز کی مالکن تھیں۔ انھوں نے اپنے وسعت خیالِ کے پیش نظر دلیپ کمار کا نام تجویز کیا اور بتایا کہ یہ فلمی کرداروں کے لیے کافی مناسبت رکھتا ہے جبکہ بھارتی عوام کے لیے یہ نام قدرے آسان ہو گا جبکہ یہ نام پہچان بھی بنے گا۔ کتاب میں لکھا ہے کہ اس وقت ان کے لیے تجویز کردہ نام قبول کرنا بہت مشکل لگ رہا تھا اور وہ اس نام کے حق میں بھی نہیں تھے لہذا اس حوالے سے اچھا خاصہ مباحثہ بھی کیا۔ مگر ان کی پہلی فلم کے پروڈیوسر کو جب انھوں نے یہ سارا معاملہ بتایا تو وہ بھی دیویکا کی تجویز سے سہمت نظر آئے۔ جس کے بعد یوسف خان کی جگہ دلیپ کمار نے لے لی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔