نئے بجلی کنکشن کی آسان حصولی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

نئے بجلی کنکشن کی آسان حصولی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
لاہور ( پبلک نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نئے کنکشن کیلئے درکار سامان کیلئے فوری طور پر وینڈرز مقرر کرنے کے احکامات جاری۔ زرائع کے مطابق ڈسکوز کے پاس مطلوبہ سامان نہ ہونے پر صارفین خود وینڈرز سے سامان خرید سکیں گے۔ تمام ڈسکوز میٹر، تار، کھبوں اور ٹرانسفارمر کیلئے منظور شدہ وینڈرز کی فہرست جاری کریں۔ ڈسکوز کو کہا گیا ہےکہ وہ بورڈز سے اس شرط پر 12 جولائی تک منظوری حاصل کر لیں۔ ڈسکوز کو نئے بجلی کنکشن درخواست پر ایک ماہ کے اندر ڈیمانڈ نوٹ جاری کرنا ہوگا۔ ڈیمانڈ نوٹ میں صارف کو درکار سامان کی تفصیل فراہم کی جائے گی۔ صارف کی طرف سے سامان کی ادائیگی کے بعد ایک ہفتے میں نیا کنکشن فراہم کرنا ہو گا۔ ملک میں سرپلس بجلی کے باوجود ڈسکوز کی طرف سے نئے کنیکشن فراہم نہیں کیے جا رہے۔ ڈسکوز کا موقف ہے کہ میٹر اور تار کی کمی کے باعث کنیکشن فراہم نہیں کیے جا سکتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔