ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سندھ اسمبلی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے، فریال تالپورقائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب ہوا، فریال تالپورقائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن منتخب ہوئیں، فریال تالپور بلا مقابلہ قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔
کمیٹی کے 11 ارکان میں 2 ایم کیو اور ایک سنی اتحاد کونسل ایک جماعت اسلامی کا رکن شامل ہیں، کمیٹی کے ممبران میں صائمہ آغا سہیل انور سیال شام سندر مجیب الحق، خرم کریم ملیحہ منظور جماعت اسلامی کے محمد فاروق، ایم کیو ایم کے عبدالوسیم اور شارق جمال شامل ہیں۔
قواعد و ضوابط اور تحریک استحکاک کمیٹی کی چیئر پرسن ریحانہ لغاری منتخب ہوئے جبکہ محکمہ کوآپریٹو سوسائٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئر پرسن فرزانہ حنیف منتخب ہوئیں ہیں,محکمہ جنگلات اور ماحولیات کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین محمود عالم جاموٹ منتخب ہوئے ہیں۔