ٹھنڈی ہوائیں،گہرےبادل،ابررحمت برس پڑا

ٹھنڈی ہوائیں،گہرےبادل،ابررحمت برس پڑا
کیپشن: ٹھنڈی ہوائیں،گہرےبادل،ابررحمت برس پڑا

ویب ڈیسک:  لاہور شہر میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ  پاک پتن کی غلہ منڈی پانی پانی ہوگئی،درگاہ بابا فرید کے نئے تعمیر کیے گئے داخلی راستے پر بھی دراڑیں پڑ گئیں۔اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔

  تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سرمائی بادلوں کا ڈیرہ،ٹھٹھہ، بدین اور سجاول سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش  شروع ہوگئی،مضافات میں بارش کا سلسلہ سروش ہو گیا ہے،بحریہ ٹاؤن میں موسلادھار بارش جاری  ہےاور سرجانی ٹاؤن میں گہرے کالے بادل چھا گئے  جبکہ تیز آندھی چلنا شروع ہوگئی ہے۔ کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں ، گڈاپ بحریہ ٹاون اور دیگر علاقوں میں ابر کرم برس گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بارش برسنے کے 20 فیصد امکانات ہیں۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں سب سے زیادہ بارش بہاولنگر میں 67 ملی میٹر ہوئی جبکہ بہاولپور میں 61، ملتان میں 46، بھکر میں 40 اور مری میں 34 ملی میٹر بارش ہوئی۔خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان میں 28، پشاور میں 15 ملی میٹر بارش برسی جبکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش بارکھان میں 4 ملی میٹر ہوئی، اسی طرح کشمیر میں راولاکوٹ میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

 جھل مگسی\ بارش کی تباہ کاریاں

جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، قاضی اسماعیل میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا جبکہ برساتی نالے بپھر گئے، گوٹھ گنگلانی میں کچے مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئی۔

تیز بارش اور ہواٶں میں بجلی کے کھمبے بھی گر گئے،رگ مشین بھی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی، بارش متاثرین بے سروسامانی کی حالت میں دربدر، بارش سے ہونے والے نقصانات اور بچاٶ کے لیے تاحال انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اور گوٹھ گنگلانی میں متعدد گھروں کا سامان اور مویشی بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے جبکہ تیز طوفانی ہواٶں اور بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

پنجاب
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، خوشاب، میانوالی، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، لیہ، بھکر، تونسہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

خیبرپختوںخوا

خیبرپختونخوا میں بارش کے باعث 167 فیڈز ٹرپ ہونے سے بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا,جنوبی وزیرستان میں دانہ اعظم ورسک برساتی نالے میں طغیانی سے ٹریفک روانی متاثرہوئی جبکہ ایبٹ آبادمیں بھی سڑکیں زیرآب آگئیں جبکہ ہرنائی میں پہاڑی سلسلوں میں بارش سےندی نالےبپھرگئے، بارش سے سبی ریلوے سیکشن پرٹرین کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

 خیبرپختوںخوا کے بیشتر اضلاع بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان

 پیشگوئی کے عین مطابق طاقتور تھنڈر سیلز نے جنوب مغربی اور وسطی سندھ کے ساتھ ساتھ مشرقی بلوچستان میں ہے. حب ڈیم کے علاقوں، سومیانی، ڈھوریجی، بیلہ، نوری آباد، جھمپیر، تھانہ بھولا خان ضلع، بیلہ، اوتھل اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  کچھ بادل ڈی ایچ اے شہر اور بحریہ ٹاؤن کے علاقوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

 ان سیلوں سے ممکنہ اخراج کی وجہ سے کراچی کے کچھ شمالی اور مضافاتی علاقوں میں آندھی / گرد آلود ہواؤں اور ہلکی بارش سے بوندا باندی کی توقع کی جا سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو،سبی، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی, نصیر آباد، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔کیر تھر پہاڑوں پر موسلا دھار بارش، حب ڈیم کے کیچمنٹ کے علاقوں میں بھی بارش شروع ہوگئی۔

سندھ
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کے علاوہ جیکب آباد، کشمور، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، میر پور خاص، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر کے اکثر مقامات پر بارش جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ دالبندین میں 43، لسبیلہ، نوکنڈی میں 42، نوابشاہ میں40، کوئٹہ ، کراچی میں 37، اسلام آباد، لاہور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور پشاور میں 34، مظفر آباد میں 31 اور گلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملتان میں چھت گرگئی

ملتان میں ریلوے روڈ پر دو منزلہ عمارت کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

Watch Live Public News