پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو بحرین میں گرفتار کرلیا گیا

پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو بحرین میں گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: PIA country manager arrested in Bahrain
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)پاکستان کی قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹری منیجر کو مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں گرفتار کیا گیا، کنٹری منیجر پر مسافروں کا سامان ایئرپورٹ سے اپنے آفس لے جانے کا الزام ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے، معاملے کو قانونی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں، کنٹری منیجر کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

 
 
 
 
 
 
 

Watch Live Public News