واضح رہے کہ کینیڈا کی ریاست انٹاریو میں دہشت گرد نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو مذہبی منافرت کا نتیجہ قرار دے دیا،وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لئے کوئی جگہ نہیں اور اسے روکنا ہو گا۔ کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔اونٹاریو کے علاقے لنڈن میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بے حد افسردہ ہوں۔ دہشت گردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت ہے جس کے (اسلاموفوبیا) تدارک کے لئے عالمی برادری کی جانب سے کلی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 8, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ لندن اونٹاریو میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر انتہائی دکھ ہوا،قتل کا یہ قابل مذمت واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے، بین الاقوامی برادری کو ایک موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت اسلاموفوبیا سے نمٹنا ہو گا.