’’ پاک انگلینڈ سیریز پی ٹی وی پر نہیں دکھا سکیں گے‘‘

’’ پاک انگلینڈ سیریز پی ٹی وی پر نہیں دکھا سکیں گے‘‘
اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پی ٹی وی پر نہیں دکھا سکیں گے، جنوبی ایشیاء کے تمام رائٹس بھارت کے پاس ہیں. وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کابینہ نے بھارتی کمپنی کے ساتھ پی ٹی وی کے معاہدے کی منظوری نہیں دی. کسی بھارتی کمپنی کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے. پی سی بی اسپورٹس کابھارتی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ مسترد کردیا. انہوں نے کہا تارکین وطن کوووٹ کاحق دینےپرپیپلزپارٹی کےمؤقف کاانتظارہےن لیگ کےاقدام کی مذمت کرتےہیں، موجودہ حکومت نے 60 سےزائد اداروں کےسربراہ تعینات کیے، حکومت نے تمام تعیناتیاں میرٹ پر کی ہیں ، ن لیگ نےتارکین وطن کوووٹ کاحق دینےکی مخالفت کردی،کسی کو پاکستانی اڈ ے دینے کی بات نہیں کی جارہی ، احساس پروگرام دنیاکاتیسرا بڑا منصوبہ ہے. انہوں نے کہا وزیراعظم واحد لیڈر ہیں جو اسلاموفوبیا پر بات کر رہے ہیں، پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، مسلم ممالک کو انتہا پسندی کا طعنہ دینے والے اپنے اندر جھانکیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا سرایت کر گیا، مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا تدارک کیا جائے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔