لاہور کا واحد چڑیا گھر 7 ماہ سے اپ گریڈیشن کے نام پر بند، تاحال کھل نہ سکا

لاہور کا واحد چڑیا گھر 7 ماہ سے اپ گریڈیشن کے نام پر بند، تاحال کھل نہ سکا
کیپشن: Lahore's only zoo, closed for 7 months in the name of upgradation, has not opened yet

ویب ڈیسک: 7 ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا لاہور کا واحد چڑیا گھر عوام کیلئے کھولا نہ جا سکا۔ لاہور چڑیا گھر کو گزشتہ سال 7 نومبر 2023 کو اپ گریڈیشن منصوبہ کے تحت عوام کیلئے بند کیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحیٰ سے قبل چڑیا گھر کو کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی قریب آگئی مگر تاحال چڑیا گھر کو عوام کیلئے کھولنے کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ محکمہ وائلدلائف پنجاب نے چڑیا گھر کو 28 مئی کو کھولنے کا پلان بنایا تھا۔ تاہم کام مکمل نہ ہونے کے باعث 28 مئی کو چڑیا گھر کو کھولا نہ جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب آفس نے چڑیا گھر عیدالاضحی سے پہلے کھولنے کا حکم دے دیا۔ سی ایم آفس کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف کو 14جون کو چڑیا گھر کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ترجمان ڈی جہ وائلڈ لائف عمران مقبول نے کہا ہے کہ دو سے تین روز میں چڑیا گھر کو کھولنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا کہ چڑیا گھر کو مکمل یا فی الحال کچھ حصوں کو عوام کیلئے کھولا جائے۔

Watch Live Public News