پبلک نیوز: پیغام پاکستان کانفرنس کا اِنعقاد کوئٹہ کی دو بڑی جامعات بوئٹمز اور سردار بہادر خان یونیورسٹی میں ہوا جس میں ملک بھر کے جید مشائخ نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اِس کانفرنس کی صدارت قاری سیدصداقت شاہ کر رہے تھے، اِس کانفرنس کا مقصد امن کا پیغام دینا تھا یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں اٹھارہ سو سے زائد علماء کرام،مشائخ اور مجتہدین نےمل کر دہشتگردی کے خلاف فتویٰ دیا تھا۔ یہ فتویٰ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم فتویٰ ہے۔
آج اس کانفرنس کےذریعے اُن شہداء کو سراہا گیاجنہوں نے پاکِستان بننےکیلئےقربانیاں دیں اوریہ عہد کیا گیاکہ پاکستان کیخلاف ابھرنے والی ہراندرونی اور بیرونی سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کرینگے۔
کانفرنس میں شریک علماء نےقرآن وسُنت کا حوالہ دیتےہوئے دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور اسے کُفر قرار دیا اور یہ حوالہ بھی دیا کہ پاکستان وہ واحد ریاست ہےجو کلمے کی بنیاد پر بنی اور اسے قرآن کی تعلیمات کےساتھ لیکر چلنے کا عہدکیا گیا تھا۔
شرکاء کی طرف سےطلبہ وطالبات کو یہ پیغام دیا گیاکہ کسی بھی حالت میں اتحاد اورامن کا دامن ہاتھ سےنا جانے دیں اوردہشتگردی جیسے ناسور کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہے۔
تقاریب کے اختتام پرکانفرنس کے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں اور جامعات کے وی سیز کو مہمانوں کی جانب سے پیغام پاکستان کی کتاب بھی پیش کی گئی۔