شرح پیدائش میں ریکارڈکمی،حکومت نےڈیٹنگ ایپ متعارف کروادی

شرح پیدائش میں ریکارڈکمی،حکومت نےڈیٹنگ ایپ متعارف کروادی
کیپشن: شرح پیدائش میں ریکارڈکمی،حکومت نےڈیٹنگ ایپ متعارف کروادی

ویب ڈیسک: جاپان میں شرح پیدائش میں ریکارڈ کمی کے بعد حکومت نے شادیاں کروانے کیلئے ڈیٹنگ ایپ متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی شرح پیدائش میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حال ہی میں حکومت نے بچوں کی پیدائش میں ریکارڈ کمی دیکھی ہے۔

جاپانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 123.9 ملین آبادی پر مشتمل ملک میں گزشتہ سال صرف 7 لاکھ27 ہزار277 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ماہرین کے مطابق آبادی کو مستحکم رکھنے کے لیے کسی بھی ملک کو 2.1 کی شرح افزائش کی ضرورت ہے لیکن جاپان میں شرح پیدائش نصف صدی سے 2.1  سے کافی نیچے رہی ہے۔

آبادی میں تیزی سے کمی کی وجہ؟

 جاپان میں آبادی میں تیزی سے کمی کی وجہ بچوں کی کم پیدائش اور زیادہ اموات کا ہونا ہے جس کے سبب آبادی سکڑ رہی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 1.57 ملین اموات ہوئیں جو پیدائش کی شرح سے  کئی گنا زیادہ  تھی۔

 ماہرین کا کہنا ہےکہ جاپان میں ازدواجی تعلقات میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، گزشتہ سال شادیوں کی تعداد میں 30ہزار کی کمی واقع ہوئی جب کہ طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا۔

حکومت کا ڈیٹنگ ایپ متعارف

گرتی ہوئی شرح پیدائش کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ڈیٹنگ ایپ متعارف کروائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بڑھانے، والدین کو ہاؤسنگ سبسڈی کی پیشکش اور کچھ قصبوں میں  جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کے لیے ادائیگی جیسے اقدامات شروع کررہی ہے۔

Watch Live Public News