گاڑیوں کا درجۂ حرارت کم رکھنے والا پینٹ متعارف

 گاڑیوں کا درجۂ حرارت کم رکھنے والا پینٹ متعارف
کیپشن: Vehicle temperature
سورس: web desk

ویب ڈیسک: جاپان کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی نِسان نے گاڑیوں کا درجۂ حرارت کم رکھنے والا پینٹ متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دھوپ میں کھڑی گاڑیاں اندر اور باہر سے گرم ہو جانے کے باعث مسافروں کا موڈ خراب کر دیتی ہیں اور مشکلات بھی پیدا کرتی ہیں اور اگر ایسے میں گاڑی میں اے سی نہ ہو یا خراب ہو تو موڈ اور مشکل دونوں دو گُنا زیادہ خراب ہو جاتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی کمپنی کا یہ پینٹ براہِ راست دھوپ میں کھڑی گاڑیوں کا درجۂ حرارت اندر اور باہر دونوں سے کافی حد تک کم کر سکتا ہے، جن گاڑیوں پر اس پینٹ کا ٹیسٹ کیا گیا، اس سے پتہ چلا کہ گاڑیوں کے بیرونی درجۂ حرارت سے اندرونی درجۂ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’کُول پینٹ‘ نامی اس رنگ کے استعمال سے گاڑی کے اندر اور باہر کا درجۂ حرارت کم ہو گا جس سے گاڑی کا فیول بھی بچے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رنگ اچھے کار پینٹ سے 6 گُنا زیادہ گاڑھا ہے اور جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اس کے استعمال کے بعد گاڑیوں کے درجۂ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News