ایسا انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کردے

ایسا انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کردے

واشنگٹن (ویب‌ڈیسک) محققین کا کہنا ہے کہ ایسا سفید پینٹ تیار کر لیا گیا ہے جو AC کی ضرورت کو ختم کر سکتا ہے۔ محققین کے مطابق اے سی کے نعم البدل کے طور پر استعمال ہونے والا سفید پینٹ بنانا دعویٰ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق میکولین انجینئرنگ کے پرڈو یونیورسٹی کے پروفیسر ژیولن روان اور ان کے طلباء نے گھر کو ٹھنڈا رکھنے والا پینٹ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ خاص سفید پینٹ 95.5 فیصد سورج کی روشنی منعکس کرکے سطح کو ارگرد کے ماحول کے مقابلے میں 19 ڈگری فارن ہائیٹ ٹھنڈا کردیتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مذکورہ پروفیسر اور ان کے طلباء کا نام اس کاوش کی وجہ سے ریکارڈ بک میں بھی درج کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ سفید ترین پینٹ پرڈو یونیورسٹی کی لیب میں ایجاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کام کا آغاز 70 کی دہائی سے جاری تھا تاہم اب محققین روایتی ایئر کنڈیشنر کے ممکنہ متبادل کے طور پر شعاعی کولنگ پینٹ تیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ سفید پینٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرڈو یونیورسٹی میں مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ژیولن روان نے کہا یہ پینٹ ایئرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گا کیونکہ یہ سورج کی روشنی کو منعکس کرے گا اور گھر کے اندر حرارت کو کم کردے گا۔ تاہم اس پینٹ کو عام افراد تک پہنچنے میں ابھی کافی وقت درکار ہوگا اور تحقیقی ٹیم سے یہ بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ دیگر رنگوں میں بھی اس طرح کی ٹھنڈک کی خصوصیات موجود ہیں یا نہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔