لندن پلان ’ اسکریپٹڈ ‘ تھا، صحافی سلیم صافی نے بڑی خبر بریک کردی

لندن پلان ’ اسکریپٹڈ ‘ تھا، صحافی سلیم صافی نے بڑی خبر بریک کردی
کیپشن: Saleem Safi's statement
سورس: Youtube

(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئرصحافی سلیم صافی نے کہا لندن پلان ہمیں صحافی مرتضیٰ علی شاہ اور مبشرلقمان کے ذریعے اُس وقت پتہ چلا تھا، پاکستان  میں پھر جو کچھ ہوا وہ سب ’ سکرپٹڈ‘ تھا۔ لاک ڈاون تھا تب طاہرالقادری کو بلانے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیئرصحافی سلیم صافی نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ان چیزوں میں سے ابھی بھی کچھ بیان نہیں کررہے ان کو بتانا چاہیے کہ جب رات کو ڈی چوک کی طرف مارچ بڑھ رہا تھا تو انہوں نے اپنے وزیرداخلہ کو بائی پاس کرکے سیکرٹری داخلہ کے ذریعے جلوس کو کیوں جانے دیا؟ اس کی وجہ جب نواز شریف بتائیں گے تواس سے بھی زیادہ معاملہ سنگین ہوگا۔

سلیم صافی نے اہم خبر دیتے ہوئے کہا جب لاک ڈاون تھا تب طاہرالقادری کو بلانے کی کوشش کی گئی، مگر وہ لاک ڈاون  میں شرکت کے لئے نہیں آئے، سلیم صافی نے کہا ہم یہ بھی دیکھ رہے تھے کہ کس نے کفن خریدے تھے اسلام آباد میں سفیدکپڑا ختم ہوگیا تھا، تب چودھری شجاعت سے پوچھا تھا وہ کپڑا کدھر گیا تو انہوں نے کہا تھا اُس کے لوگوں نے کپڑے بنوا لئے۔

سینیئرصحافی نے کہا کہ کفن سے لیکر کھانے پینے تک سب چیزیں ’ سکریپٹڈ ‘ تھیں، کس نے کس وقت کیا کرنا ہے؟ میڈیا نے کیا کرنا ہے اس کو بیشتر حصہ لندن پلان کا حصہ تھا، لیکن اس کا محاسب نہیں ہوسکتا کیونکہ اس میں دو بنیادی کردار ہیں ایک ججز کا اور دوسرا جرنیلوں کا۔

ججز اپنے ساتھی سابقہ ججز کا محاسبہ نہیں ہونے دے رہے اسی طرح جرنیلر دوسرے لوگوں کا محاسبہ تو چاہتے ہیں مگر اپنے سابقہ جرنیل کا احتساب نہیں ہونے دیتے۔جب تک وہ اس پر راضی نہیں ہوجاتے تب تک لندن پلان کا حساب نہیں لیا جاسکتا۔

Watch Live Public News