نہ صرف انگلینڈ سیریز بلکہ ورلڈ کپ میں بھی آپ کو ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی، عماد وسیم 

نہ صرف انگلینڈ سیریز بلکہ ورلڈ کپ میں بھی آپ کو ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی، عماد وسیم 

(ویب ڈیسک ) آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ نہ صرف انگلینڈ سیریز بلکہ ورلڈ کپ میں بھی آپ کو ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی اور مختلف انداز میں کھیلتی ہوئی دکھائی دے گی۔

آل راؤنڈر عماد وسیم  نے لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   ورلڈ کپ سے پہلے سیریز کمبی نیشن بنانے کے لیے اہم ہوتی ہے ، اگر آپ انجریز کا سوچیں گے تو پھر کمبی نیشن نہیں بنا سکیں گے ، ورلڈ کپ سے پہلے کھیلی جانے والی سیریز جیت کر اعتماد آتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہم انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتتے ہیں تو اس اعتماد کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں لے کر جائیں گے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے لے کر اب تک کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینج کیا جا رہا ہے ۔

عماد وسیم نے کہا کہ  لیڈز میں کھیلتے ہوئے ہمیشہ ایسے ہی لگتا ہے جیسے ہم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیل رہے ہوں،لیڈز میں عموما سپن ہوتا ہے تو ہمیں لگتا ہے کہ آگے چل کر ہمیں ایسی ہی کنڈیشنز ورلڈ کپ میں ملیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا آج ہمارے ساتھ پہلا دن تھا ، گراؤنڈ میں بھی گیری کرسٹن کے ساتھ اچھا وقت رہا اور میٹنگ بھی بڑی اچھی رہی، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے جس طرح کی منطق کے ساتھ باتیں کی ہیں وہ سب کھلاڑیوں کو سمجھ آئی ہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ  کسی ٹیم کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ فل اسٹرینتھ ہے یا نہیں ہے ہم اپنی فل اسٹرینتھ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، آئرلینڈ  کے خلاف پہلے میچ میں ہم ریلیکس ہوئے اور اسی لیے ہارے، جس طرح ہم اپنے بھر پور انداز سے کھیلتے ہیں ویسے ہی ہم ہر میچ کھیلیں گے ، نہ صرف انگلینڈ سیریز بلکہ ورلڈ کپ میں بھی آپ کو ٹیم میں تبدیلی نظر آئے گی اور مختلف انداز میں کھیلتی ہوئی دکھائی دے گی۔

Watch Live Public News