(ویب ڈیسک ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے تناظر میں کل ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ حکام کی شہادت کے تناظر میں کل یوم سوگ منایا جائے گا۔کابینہ ڈویژن نے 21 مئی بروز منگل کو یوم سوگ منانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کی شہادت کے تناظر میں 21 مئی بروز منگل ملک بھر میں یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا، 21 مئی کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سر نگوں رہے گا ۔