(ویب ڈیسک ) ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ٹیم نے ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
ابراہیم رئیسی کی ٹیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کی شہادت کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عربی میں ایک پوسٹ شیئر کی۔
سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
— سید ابراهیم رئیسی (@raisi_com) May 20, 2024
كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
جس میں لکھا ہے ’سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ‘ جس کا اردو میں مطلب ہے’ہم ابراہیم رئیسی کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ نیک کام کرنے والوں میں سے ایک ہیں‘۔
خیال رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔