انٹرنیشنل کریمنیل کورٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری مانگ لیے

انٹرنیشنل کریمنیل کورٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری مانگ لیے

(ویب ڈیسک ) بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی ) نے مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری طلب  مانگ لیے ہیں ۔

عالمی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں بتایا کہ  بین الاقوامی فوجداری عدالت حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں  گرفتاری کے وارنٹ طلب کر رہی ہے۔

خان نے کہا کہ آئی سی سی اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے دو دیگر سرکردہ رہنماؤں القاسم بریگیڈ کے رہنما  محمد دیف  اور حماس کے اسماعیل ہنیہ کے وارنٹ طلب کر رہا ہے۔

آئی سی سی کے ججوں کا ایک پینل اب پراسیکیوٹر کریم خان کی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست پر غور کرے گا۔کریم خان نے بتایا کہ یحیٰ سنوار، اسماعیل ہنیہ اور المصری کے خلاف الزامات میں "قتل،  یرغمال بنانا، عصمت دری اور حراست میں جنسی زیادتی شامل ہیں۔

کریم خان نے کہا کہ  نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف الزامات میں " جنگ کے طریقہ کار کے طور پر بھوکا مارنا، بشمول انسانی امداد کی فراہمی سے انکار، جان بوجھ کر تنازعات میں شہریوں کو نشانہ بنانا،" شامل ہیں۔

پراسیکیوٹر نے ایک سوال کے جواب می کہا کہ  "کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔" انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل آئی سی سی سے متفق نہیں ہے تو وہ  ججوں کے سامن اسے  چیلنج کرنے میں   آزاد ہیں اور میں انہیں یہی مشورہ دیتا ہوں۔"

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ آئی سی سی کے رکن نہیں ہیں۔ تاہم، آئی سی سی  کا دعویٰ ہے کہ غزہ، مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر اس کا دائرہ اختیار ہے جب فلسطینی رہنماؤں نے 2015 میں عدالت کے بانی اصولوں کے پابند ہونے پر باضابطہ رضامندی ظاہر کی۔

Watch Live Public News