(محمدساجد)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات وہ خود سے نہیں کہہ رہے بلکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی قومی کرکٹ ٹیم سے کہی تھی لاکھ ڈالر دوں گا اگر آپ جیتیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے بات کی اور بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ’ وزیرداخلہ محسن نقوی سمجھتے ہیں دھمکی یا پیسے دیکر ٹیم اسپرٹ وہ بنوا دیں گے، وہ کہتے ہیں لاکھ ڈالر دوں گا اگر آپ جیتیں گے، جو پرفارم نہیں کرے گا اس کو سائیڈ پر کردوں گا۔
نجم سیٹھی نے دعویٰ کرتے کہا یہ ان کے لفظ ہیں، میں نے خود ان کی ویڈیو سنی ہے، چیئرمین پی سی بی کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیں،یہ ملٹری کیمپ یا ملٹری یونٹ نہیں، قومی کرکٹ ٹیم کا ہرکھلاڑی سٹار ہے ، آپ ان پر پریشر ڈال کر کہیں گے فالو اِن لائن تو ایسا کبھی بھی ممکن نہیں, they are all individual.
نجم سیٹھی نے مزید کہا اسی لئے ان کا اتںا ٹیلنٹ ہیں اور وہ سٹارز ہیں، وہ ایک روٹین لائن اَپ سے نہیں نکلے ہیں، چیئرمین پی سی بی کا ایسا وریہ ٹیم کے لئے مناسب نہیں ہے،