یوسف رضا گیلانی کی نااہلی: پی ٹی آئی کی ایک اور درخواست

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی: پی ٹی آئی کی ایک اور درخواست
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیس کی سماعت جلد شروع کی جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی جلد سماعت شروع کی جائے۔ ددخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈیول ہے، الیکشن کمیشن نے گیارہ مارچ کو کیس مقرر کر رکھا ہے، مناسب ہوگا وقت ضائع کیے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے۔ پی ٹی آئی کی طرف فوری سماعت کی درخواست فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔