چیئرمین سینیٹ کیلئے گیلانی پی ڈی ایم کےامیدوارنامزد

چیئرمین سینیٹ کیلئے گیلانی پی ڈی ایم کےامیدوارنامزد
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) میں شامل بعض جماعتوں کے سربراہان نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کی تجویز دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں یوسف رضا گیلانی کو مضبوط امیدوار بتایا گیا۔ سب سے پہلے ان کے حوالے سے تجوز پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اس حوالے سے تجویز دی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ ن کے بعد چیئرمین سینیٹ کے لئے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد از جلد یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینٹ کامشترکہ امیدوار نامزد کرے۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے۔ میں اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں سینیٹ میں اپنی عددی برتری ثابت کرنے کا چیلنج دیا گیا اور ہم اس میں سرخرو ہوئے۔ بلاول بھٹو کا پی ڈی ایم سربراہان سے سوال اگر ہم اپ کی بات مان کر سینیٹ اور ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کردیتے تو آج کہاں کھڑے ہوتے۔مریم نواز شریف کا خطاب میں کہنا تھا کہ آج کی سیاست میں اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت نے اپنے ممبران کو ڈرایا دھمکایا اور اغواء کیا۔ پی ٹی آئی کے ممبران کو زبردستی گولڑہ سیف ہاؤس میں رکھا گیا۔چیئرمین سینیٹ کے لیے متوقع امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا ممنون ہوں اور یہ کامیابی ان کے نام کرتا ہوں۔ الیکشن سے پہلے آپ کی کمال حکمت عملی نے حکمرانوں دوڑیں لگوا دی تھیں۔ آپ کی اس کامیابی سے اقتدار کے ایوانوں می لرزہ طاری ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ تمام ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی جیت دراصل جمہوریت کی فتح ہے۔ سینیٹ الیکشن جیتنے کے لئے عمران خان نے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپوں تک کے فنڈز سے نوازا۔ان کا کہنا تھا کہ میں 242 ووٹوں سے وزیراعظم بنا، عمران خان چار ووٹوں سے وزیراعظم بنے۔ لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ میں ایک سیاسی کارکن ہوں، میں لڑوں گا اور آخر تک لڑوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔