ویب ڈیسک: پاک فوج کے شانہ بشانہ خیبرپختونخواہ میں قیام امن کے لئے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کا اہم کردار ہے۔ خیبرپختونخواہ میں امن کے قیام کے لئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین سولجرز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
گزشتہ دو دہائیوں کے دوران فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی خواتین سولجرز نے نہایت جرات اور جفاکشی سے امن کے قیام کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا۔
دلیری اور جرات سے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی خواتین نے نہ صرف سخت ملٹری ٹریننگ مکمل کی بلکہ دشوار گذار علاقوں میں بھی وطن کے دفاع کے لئے متحرک ہیں۔
چترال سے لے کر باجوڑ اور خیبر سے لے کر وزیرستان تک، قوم کی یہ قابل فخر خواتین ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔ پوری قوم ان بہادر بہنوں، اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔