ویب ڈیسک: چین نے 6 ممالک کیلئے ویزا فری پالیسی متعارف کروادی ہے۔ جس کے تحت اب ان ممالک کے شہری 15 دنوں کے اندر ٹرانزٹ کی شرط کے ساتھ چین میں داخل ہوسکیں گے۔تاہم ان ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے جن ممالک کیلئے یہ پالیسی متعارف کروائی گئی ہے۔ ان میں سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، ہنگری، آسٹریا، بیلجیئم اور لکسمبرگ شامل ہیں۔
یہ پالیسی 14 مارچ سے 30 نومبر 2024 تک قابل عمل ہوگی۔ جس کے تحت ان ممالک کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے اور 15 دنوں کے اندر ٹرانزٹ کے لیے چین داخل ہوسکیں گے۔