صدر ٹرمپ نے چین کے لئے ڈیوڈ پروڈکو سفیر نامزد کردیا

صدر ٹرمپ نے چین کے لئے ڈیوڈ پروڈکو سفیر نامزد کردیا

ویب ڈیسک :امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سینیٹر ڈیوڈ پرڈو کو چین کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ چین کے سفیر کے لیے ان کا انتخاب ڈیوڈ پرڈو ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق پرڈو خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے اُن کی حکمتِ عملی کے نفاذ اور چینی رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کے نتیجہ خیز تعلقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن ڈیوڈ پرڈو 2015 سے 2021 کے دوران سینیٹر رہے ہیں اور وہ اس سے قبل بزنس ایگزیکٹو کے اپنے 40 سالہ کریئر میں ہانگ کانگ میں رہ چکے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی پہلی حکومت کے دوان ریاست آئیوا کے گورنر ٹیری برینسٹڈ کو چین کا سفیر نامزد کیا تھا۔

نومنتخب صدر 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ چین کی مصنوعات پر 10 فی صد ٹیرف عائد کریں گے۔

ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی چینی مصنوعات پر ٹیکسز بڑھانے کی دھمکیاں دے چکے تھے۔

نومنتخب امریکی صدر اب تک کئی اہم عہدوں کے لیے نامزدگیاں کر چکے ہیں جن میں محکمۂ خارجہ، دفاع، ہیلتھ اور دیگر شامل ہیں۔

  دریں اثنا نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے   ولیم میک گینلے کی ڈیوڈ وارنگٹن کو وائٹ ہاؤس کے وکیل کے  لئے نامزد کیا ہے جبکہ  سابقہ ​​ نامزد   ولیم میک گینلے  اب ایلون مسک کے   حکومتی کارکردگی  کے محکمہ DOgE کے  لئے وکیل نامزد کئے گئے ہیں ۔

 یادرہے ڈیوڈ وارنگٹن، نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی مشیر اور ان کی مہم کے لیے ایک وکیل کے طور پر کام کیا ہے،  وہ فی الحال ڈھلوں لاء گروپ میں سیاسی قانون کے یونٹ کے سربراہ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔

"وہ ایک معزز وکیل اور قدامت پسند رہنما ہیں،" ٹرمپ نے تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے Truth Social پر ایک پوسٹ میں لکھا۔ 

 یادرہے  12 نومبر کو اپنے وائٹ ہاؤس کے وکیل کے طور پر میک گینلے  کو نامزد کیا تھا جو ان کی پہلی مدت صدارت میں بھی ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Watch Live Public News