ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے تحت کے خیبرپختونخوا کے مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، امن وامان کی صورتحال، عوام کی فلاح ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے، پروگرام کے تحت رمضان میں 8 لاکھ خاندانوں کو نقد 10ہزار روپے دیں گے۔
دھکم پیل اور غیر معیاری اشیا سے بچنے کے لئے کیش دے رہے ہیں، ہمیں روزگار دینے کے لئے نوجوانوں کو ٹریننگ دینی ہے، بجلی کے خالص منافع میں وفاق کے ذمے 1510 ارب بقایاجات ہیں جانتے ہیں معاشی حالات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں یہ رقم ہرصورت ملنی چاہیے اگر ان کے پاس پیسے نہیں تو ہمارا صوبہ بجلی، گیس کا آدھا بل دے گا۔