سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: The price of gold increased by thousands of rupees

ویب ڈیسک: سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی۔ عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوگیا۔ جس کی وجہ سے سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے کا فی تولہ فروخت ہورہا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 414 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے بڑھ کر 2 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ تاجر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی قوتِ خرید میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی بھی سونے کی قیمت 4 ہزار روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔

Watch Live Public News