اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تعطیل کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تعطیل کا اعلان
کیپشن: State Bank of Pakistan
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک یکم رمضان المبارک کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ یکم رمضان کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے "بینک تعطیل" کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

واضح تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔ جبکہ بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

Watch Live Public News