تعلیمی اداروں کی بندش، این سی او سی کا اہم فیصلہ

تعلیمی اداروں کی بندش، این سی او سی کا اہم فیصلہ

اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈر آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

این سی او سی سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک علامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے "آج کے این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیماری کے رجحان کے پیش نظر 17 مئی تک بند کئے گئے تعلیمی ادارے اب 23 مئی 21 تک بند رہیں گے"۔

جاری کردہ علامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے پر نظرثانی 18 مئی 2021 کو کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔