افغانستان میں سکول پر راکٹ حملہ، طالبات سمیت 40 افراد ہلاک

افغانستان میں سکول پر راکٹ حملہ، طالبات سمیت 40 افراد ہلاک

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں نشانے پر، افغان دارالحکومت میں دھماکوں کی گونج،راکٹ کے ذریعہ سکول پر حملہ، طالبات سمیت 40افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں سکول کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکے کیے گئے۔ دھماکوں کی آواز سے شہر گونج اٹھا۔ اس دوران متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ بعض کو تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

دھماکوں کی اطلاعات ملتے ہی مقامی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچتے ہوئے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جائے وقوعہ کو سیل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس سروع جاری ہے۔

ابتدائی طور پر دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ وزارتِ داخلہ نے دھماکوں کی تصدیق کر دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔