مایا علی کی فلموں اور ڈراموں کے بعد نئی فیلڈ میں انٹری

مایا علی کی فلموں اور ڈراموں کے بعد نئی فیلڈ میں انٹری

پاکستان میں صفِ اول کی اداکارہ مایا علی نے اب ڈراموں اور فلموں سے باغ باغ ہونے کے بعد کرکٹ میں انٹری مار دی ہے۔

ہاں جی! مایا علی کی ایک ایس ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے ان کے نئے ٹیلنٹ کو سب کے سامنے رکھ دیا ہے۔

مایا علی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ قابل اور ذہن اداکارہ ہی نہیں، کمال کی کرکٹر بھی ہیں۔ جس کو یہ کہا سچ نہ لگے، وہ ایک بار مایا علی کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو دیکھ لے، سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مایا علی بلے بازی کر رہی ہیں۔ باؤلنگ کے فرائض معروف سپورٹس اینکر فیضان نجیب کو سونپے گئے ہیں۔ فیلڈنگ کے لیے مایا علی کے دیگر دوست احباب موجود ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ یہ بھی بتاتی نظر آتی ہیں کہ ان کا دوست فیضان اب تک ایک کروڑ گیندیں کرانے کے باوجود ان کو آؤٹ کرنے میں ناکام ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔