سکھر ( پبلک نیوز) عید الفطر پر دہشتگردی کا خطرہ،وزارت داخلہ سندھ کے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ نے ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سکھر کو لیٹر جاری کردیا۔
لیٹر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ تحریک طالبان کے دو خودکش بمبار خواتین کے روپ میں افغانستان سے پاکستان آئے ہیں۔ دونوں خودکش بمبار نے اسٹیشن روڈ پر مہران ہوٹل کے قریب بابو نامی شخص کی رہائش گاہ پر پناہ لی ہے۔
دہشگردوں نے عید الفطر پر مختلف مقامات پر دہشتگرد خود کش عحملوں کا پلان بنا رہا ہے۔ عید الفطر سے قبل تمام اہم مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ پولیس دو روز قبل اسٹیشن روڈ پر مہران ہوٹل کے قریب پورے علاقے کا سرچ آپریشن بھی کرچکی ہے۔
پولیس اور رینجرز کا شہر اور نواحی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔