وزیر اعظم کا دورہ سعودیہ، مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیر اعظم کا دورہ سعودیہ، مشترکہ اعلامیہ جاری
ریاض ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جس میں پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے لیے تعاون کا اعلان کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب فلسطینیوں کےحق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ فلسطین کی الگ ریاست جو 1967 والے بارڈز کے مطابق ہونی چاہیے۔ عرب امن اقدامات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یروشلم فلسطین کا دارلحکومت ہو۔ شام اور لیبیا کے سیاسی حل کے لیے دونوں ممالک نے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے شام اور لیبیا کے سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ اور اس کے مشن کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے یمن کے سیاسی حل پر بھی زور دیا۔دونوں قائدین نے دہشتگرد گروہوں اور ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی۔ مشترکہ اعلامیہ میں سعودی عرب کی انسٹالیشنز پر ڈرون حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے آئل ایکسپورٹس اور توانائی سپلائی پر حملوں کے خدشات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔تیل سپلائی خطے اور لوگوں کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یمن میں امن کے لیے سعودی کاوشوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یمن میں قیام امن سے وہاں کے لوگوں اور پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔