وزیراعظم نےمزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس مشکل وقت میں افغان عوام کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔اُدھر، سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان پہنچی۔ امدادی سامان میں ایک سو خیمے، دو ٹن آٹا، ایک ٹن چاول اور چار سو پچاس کلو گرام چینی شامل ہے۔امدادی سامان کی دوسری کھیپ پیر کو روانہ کی جائے گی۔First consignment of relief goods for the flood affectees has reached Afghanistan to be followed by more relief measures. Pakistan will continue to stand by Afghan brothers & sisters through thick & thin. International community shouldn't forget Afghan people in this hour of need
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 7, 2022
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں اپنے افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ایک ٹویٹ میں یہ کہا ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے اور امداد کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔