چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بنائی گئی پالیسی نےکام کردکھایا

 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بنائی گئی پالیسی نےکام کردکھایا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات تعداد میں کمی کی پالیسی کے ثمرات سامنے آنا شروع ، سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک ہفتے مقدمات کی دائر اور نمٹانے کی تفصیلات جاری کردیں۔ 

سپریم کورٹ میں 5 نومبر تک تفصیلات جاری کی گئیں،ایک ہفتہ میں 302 مقدمات دائر جبکہ 679 مقدمات نمٹائے گئے،ایک ہفتے میں 377 زائد مقدمات نمٹائے گئے ،5 نومبر کے روز 38 مقدمات دائر اور 220   مقدمات نمٹائے گئے۔
صرف پانچ نومبر کو دائر کئے گئے مقدمات سے 182 زائد مقدمات نمٹائے گئے ، سپریم کورٹ میں اب زیر التواء مقدمات کی تعداد کم ہو کر 59435 ہوگئی ، سپریم کورٹ میں پہلے زیر التواء مقدمات کی تعداد 59782 تھی۔

Watch Live Public News