عمران خان کی عوام کو کال،علیمہ خان کا بڑا بیان بھی سامنے آگیا

عمران خان کی عوام کو کال،علیمہ خان کا بڑا بیان بھی سامنے آگیا

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا 9 نومبر کے جلسے کے حوالے سے عمران خان کا پیغام ہے کہ سارے ایم این ایز سارے ایم پی ایز وہاں پہنچیں۔

تفصیلات کےمطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   علیمہ خان نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں کہ یہ ہمیں اوپر سے آرڈر آئے ہیں،بانی پی ٹی نے کہا کہ جب جنرل یحیٰی خان تھا اور ایسٹ پاکستان میں بھی یہی کیا گیا تھا،بنگلہ دیش کے لوگ پاکستان سے آزادی نہیں بلکہ اپنے ووٹ کا حق مانگ رہے تھے۔

  علیمہ خان نے کہا کہ وکلاء کے لئے عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ مشرف دور بھی وکلاء نے تحریک چلائی تھی،اب تو انھوں نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر قبضہ کر لیا ہے اب آپ تحریک کیوں نہیں چلارہے؟

9 نومبر کے جلسے کے حوالے سے عمران خان کا پیغام ہے کہ سارے ایم این ایز سارے ایم پی ایز وہاں پہنچیں،پاکستان کی عوام کے لئے بھی انھوں نے پیغام دیا ہے کہ آپ اس لاقانونیت کے خلاف نکلیں،اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں قربانی دینی ہو گی اور آپ ہی کو آزادی کے کئے کھڑا ہونا پڑے گا۔

  علیمہ خان کا مزید کہناتھا کہ کل جو ہمارا پروگرام ہے وہیں پر اگلہ لائحہ عمل عمل دیں گے،نہ ہمارے ادارے ہیں، نہ عدلیہ کچھ کر رہی ہے اب عوام کو اپنے فیصلوں کے کئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔

Watch Live Public News