ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کے نرخ بڑھا کر 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ جمعے کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔